مناہل قتل کیس ،جسٹس (ر)سراج محمد کی قیادت میں نگرانی کمیٹی تشکیل

مناہل قتل کیس ،جسٹس (ر)سراج محمد کی قیادت میں نگرانی کمیٹی تشکیل

نوشہرہ(بیورورپورٹ)نوشہرہ کلاں محلہ خاتو خیل کی مناحل قتل کیس کی شفاف، غیر جانبدار اور معیاری تفتیش کو یقینی بنانے کیلئے ڈسٹرکٹ پولیس افیسر کیپٹن (R)منصور امان نے مصالحتی کمیٹی کے چئیرمین جسٹس (R)سراج محمد کی قیادت میں نگرانی کمیٹی تشکیل دے دی کمیٹی تفتیش کے سارے عمل میں پولیس کی کارکردگی کا جائزہ لے گی۔کسی بھی کمی یا کوتاہی کی نشاندہی کرے گی۔تفتیش کے معیار کو بہتر بنانے کیلئے تجاویز دے گی۔اسی سلسلے میں ڈسٹرکٹ پولیس افیسر کیپٹن (R) منصور امان نے علاقے کے مشران اور DHO گل مان شاہ سے میٹنگ کی۔اور امید ظاہر کی کہ انشائاللہ علاقے کے مشران اور عوام کے ساتھ ملکر نوشہرہ پولیس جلد از جلد ملزمان کو بے نقاب کرکے کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...