احتساب کے نام پر انتقامی سیاست ہورہی ہے ،شہزاد ایڈوکیٹ

احتساب کے نام پر انتقامی سیاست ہورہی ہے ،شہزاد ایڈوکیٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نوشہرہ(بیورورپورٹ)پاکستان مسلم لیگ ن ضلع نوشہرہ کے سینئر نائب صدر شہزاد امین ایڈوکیٹ نے کہا کہ ہے کہ میاں نوازشریف کو چوتھی مرتبہ وزیراعظم بنائیں گے نوازشریف امتحان کے موجودہ دور سے بھی سرخرو ہوکر نکلیں گے قائداعظم محمدعلی جناح اور قائد میاں نوازشریف کے یوم پیدائش پر پاکستان کے ہرضلع میں کارکنوں نے عہدکیاکہ ہم اپنے قائد نوازشریف کو جیل کی کالی کوٹھڑی سے وزارت عظمیٰ کے منصب پر لے کر جائیں گے احتساب کے نام پر انتقام قوم کو قابل قبول نہیں موجودہ حکمرانوں نے کرپشن کے تمام ریکارڈ توڑ دئیے ہیں لیکن ان کے خلاف انکوائری کے سوا ء کوئی کاروائی نہیں کی گئی جو ناانصافی ہے ان خیالات کااظہارانہوں نے نوشہرہ میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان کی شکوک وشبہات کی دھند میں لپٹی تاریخ کو بے نقاب کریں گے عوام کو پاکستان مسلم لیگ کا مثبت چہرہ دکھائیں گے پاکستان مسلم لیگ ن اس دور سے بھی کامیاب ہوکر عوام کی خدمت کا سفر جاری رکھے گی قائد کودی جانے والی سزا پاکستان مسلم لیگ ن کو زیادہ قوت دے گی اور وقت آئے گا کہ آنے والے دنوں میں پاکستان مسلم لیگ ن ہی واحدجماعت ہوگی جس کے ساتھ بائیس کروڑ پاکستان عوام کھڑے ہوں گے۔