پارا چنار ،پہاڑ کے تنازعے پر فائرنگ ،ایک شخص زخمی

پارا چنار ،پہاڑ کے تنازعے پر فائرنگ ،ایک شخص زخمی

پاراچنار(نمائندہ پاکستان )ضلع کرم میں پہاڑ میں لگے آگ کے تنازعے پر دو فریقین کے درمیان فائرنگ ایک شخص زخمی فورسز اور مقامی انتظامیہ نے فائر بندی کرکے حالات پر کنٹرول پالیا مقامی انتظامیہ کے مطابق لوئر کرم کے علاقہ تودہ چینہ کے جنگلات میں اچانک آگ لگ گئی ابراہیم زئی اور پاڑہ چمکنی قبائل کے لوگ مسلح ہوکر آگ بجھانے کے لئے جنگل کے قریب پہنچ گئے جہاں پر فریقین کے مابین فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں شفاعت حسین نامی شخص زخمی ہوگیا جسے ہسپتال پہنچا دیا گیا فورسز اور مقامی انتظامیہ نے موقع پر پہنچ کر فائر بندی کرادی اور واقعے کی تحقیقات شروع کردی

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...