قبیلہ اتمان خیل ملک کی وفاداراور محب وطن قوم ہے ،حاجی محمد خان

قبیلہ اتمان خیل ملک کی وفاداراور محب وطن قوم ہے ،حاجی محمد خان

تیمرگرہ ( بیورورپورٹ ) سابق ایم این اے حاجی محمد خان نے کہا ہے کہ قبیلہ اتمان خیل ملک کی وفاداراور محب وطن قوم ہے ملک کے لئے ان کے قبیلہ نے جانوں کی قربانیاں دی ہے اگر ضرورت پڑی تو ان کے قبیلہ کے لاکھوں افراد پاک فوج کے شانہ بشانہ ہونگے ان کے قبیلہ کے اکابرین 1852میں افغانستان قندہار سے پاکستان منتقل ہوگئے تھے اجتماع سے طاہرخان ، تحصیل کونسلر ابراہیم خان، الیاس منادل ، سعید اللہ خان جی، ملک شمس الرحمان ، حاجی بختور جان ، فیاض گل ، رحمان اللہ ، ودیگر نے تیمرگرہ میں قبیلہ اتمان خیل کے گیار واں یوم تاسیس کے موقع پرایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ بعض لوگ قبیلہ اتمان خیل کو ایک سیاسی جماعت کے گھر کے لونڈی بنانا چاہتے ہیں لیکن اس کی اجازت نہیں دی جائیگی انھوں نے کہا کہ قبیلہ اتمان خیل کے کابرین نے انگریزوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور انہیں شکست دی اس موقع پر مقررین نے کہا کہ قوم اتمان خیل کو ایک پلیٹ فارم پرمتحد کریں گے ، اپنے بچوں کو جدیدتعلیم سے روشناس کریں گے غریب اور بے بس مریضوں کی مفت علاج معالجہ کی سہو لیات فراہم کرنا ان کا نصب العین ہے انھوں نے کہا کہ اگر قوم اتمان خیل متحد ہو جائے تو کوئی سیاسی جماعت ان کا مقابلہ نہیں کر سکتی ہے اور ان کے قبیلہ کے امیدوارن ہی الیکشن جیتیں گے اس موقع پرمہمند اتمان خیل کے عمائدین نے کہا کہ مہمند ڈیم کی تعمیر میں 95فیصد آرا ضیات ان کے آتے ہیں اس لئے انھوں نے ایک قرار داد کے زریعے مطالبہ کیا کہ مہمند ڈیم کا نام اتمان خیل ڈیم رکھا جائے انھوں نے کہا کہ اگر ان کے قبیلہ کے افراد متحد نہ ہو سکے تو وہ مٹ جا ئینگے انھوں نے کہا کہ وہ ائیندہ نسلوں کے لئے سوچا جائے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...