ڈاکٹر امجد او ر تیمور جھگڑا کل ڈاکٹر ارشد محمود سے ملاقات کرینگے

ڈاکٹر امجد او ر تیمور جھگڑا کل ڈاکٹر ارشد محمود سے ملاقات کرینگے

پشاور(سٹاف رپورٹر)خیبر پختونخوا کے وزیر معدنیات ڈاکٹر امجد علی خان اور وزیر خزانہ خیبر پختو نخوا تیمور سلیم جھگڑا منگل کے روز صوبہ پنجاب کے سابق سیکرٹری معدنیات ڈاکٹر ارشد محمود سے اسلام آباد میں ملاقات کرینگے اور ان سے پنجاب میں معدنیات سے متعلق ہونے والے تجربات اور پیش رفت کے بارے میں تبادلہ خیال کرینگے۔ وزیر خزانہ نے گزشتہ روز پشاور میں محکمہ معدنیات سے متعلق بریفنگ کے دوران ڈاکٹر ارشد محمود سے رابطہ کیا اور ان سے معدنیات کے باریمیں بات چیت کی۔ تیمور جھگڑا نے اس موقع پر اپنے موبائل فون کا سپیکر آن کرکے بریفنگ کے تمام شرکاء کو ان کی باتیں سنوائی۔ ڈاکٹر ارشد محمود نے اس موقع پر بتایا کہ پنجاب میں معدنیات خیبر پختونخواہ کے مقابلے میں نہ ہونے کے برابر ہے لیکن وہاں پر بھی معدنیات کے شعبہ کی آمدن 2 ارب سے 10/12 ارب تک پہنچائی گئی۔ انہوں نے بتایا کہ خیبر پختونخواہ جو معدنی وسائل سے مالا مال ہے کی آمدن کو کئی گنا تک بڑھایا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں اپنا تجربہ خیبر پختونخواہ کی حکومت کے ساتھ شئیر کرنے پر دلی خوشی ہوگی۔ وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑا اور وزیر معدنیات ڈاکٹر امجد علی خان نے اس موقع پر انہیں بتایا کہ وہ منگل کے روز ان سے اسلام آباد میں اس حوالے سے ایک تفصیلی ملاقات کرینگے۔ بعدازاں بریفنگ میں باتیں کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہاکہ چھپے خزانے ہمارے پاس بے انتہا ہیں اور ہمیں اس پر فوکس کرنے کی ضرورت ہے۔محکمہ معدنیات کی طرف سے دی جانے والی بریفنگ کے بارے میں انہوں نے کہاکہ ان کے تمام ضروری مطالبات پورے کئے جائینگے تاکہ ان کی کارکردگی کو بڑھایا جاسکے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...