مشیرتعلیم کا گورنمنٹ ہائی سکول دوسلی شمالی وزیرستان کی اپ گریڈیشن کا اعلان

مشیرتعلیم کا گورنمنٹ ہائی سکول دوسلی شمالی وزیرستان کی اپ گریڈیشن کا اعلان

پشاور(سٹاف رپورٹر)مشیر تعلیم خیبرپختونخوا ضیاء اللہ خان بنگش کا شمالی وزیرستان کا ایک روزہ دورہ،شمالی وزیرستان میں تعلیمی شعبے، سکولوں اور تعلیمی سہولیات کا جائزہ لیا۔ دورے کے دوران تعلیمی شعبے کے حوالے سے مختلف اعلانات،مشیر تعلیم ضیاء اللہ بنگش نے گورنمنٹ ہائی سکول دوسلی شمالی وزیرستان کی اپ گریڈیشن کا اعلان بھی کیا۔گذشتہ روزشمالی وزیرستان پہنچنے پرقبائلی عمائدین ،طلباء وطالبات نے مشیرتعلیم کاپرتپاک استقبال کیا۔ شمالی وزیرستان پہنچنے کے بعد محکمہ تعلیم کے حکام نے مشیرتعلیم کو ضلع میں تعلیمی سہولیات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔بعدازاں مشیرتعلیم نے مختلف سکولوں کادورہ بھی کیا اورکلاس رومز کامعائنہ بھی کیا۔مشیر تعلیم ضیاء اللہ بنگش کا گورنمنٹ ہائی سکول دوسلی شمالی وزیرستان کا دورہ، طلباء میں گھل مل گئے۔ دریں اثناء ضیاء اللہ بنگش نے شمالی وزیرستان میں مقامی مشران اور جرگہ عمائدین سے بھی ملاقات کی اور منعقدہ جرگہ سے بھی خطاب کیا۔منعقدہ جرگے سے خطاب کرتے ہوئے مشیرتعلیم نے ضیاء اللہ خان بنگش نے ضلعی تعلیمی دفاتر کو متعلقہ قبائلی ضلع میں شفٹ کرنے کا اعلان کیاجبکہ شمالی وزیرستان سمیت تمام قبائلی اضلاع کے سرکاری سکولوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کا بھی اعلان کیا۔انہوں نے شمالی وزیرستان سمیت تمام قبائلی اضلاع میں داخلہ مہم شروع کرنے کااعلان کرتے ہوئے کہاکہ شمالی وزیرستان میں اسٹیٹ آف دی آرٹ گرلز سکول کو آنے والے نئے تعلیمی سال پر فعال کیاجائیگا۔مشیرتعلیم نے کہاکہ مستقل طور پر غیر حاضر اساتذہ کے خلاف ڈسپلنری ایکشن لیاجائیگا۔انہوں نے قبائلی اضلاع کے سکولوں میں اساتذہ کے لیے ریشنلائزیشن پالیسی متعارف کرنے کابھی اعلان کیااورکہاکہ تمامقبائلی اضلاع کے سکولوں میں اساتذہ کی کمی کو ترجیحی بنیادوں پر پورا کیاجائیگا۔تمام ہائی سکولوں میں آئی ٹی لیبز بنائے جائیں گے جبکہ سکولوں میں اساتذہ کی حاضری یقینی اور بہتر بنانے کے لیے انڈیپنڈنٹ مانیٹرنگ یونٹ متعارف کیاجائیگا۔مقامی لوگوں کی جانب سے اساتذہ کی غیر حاضری کی شکایت پر مشیر تعلیم ضیاء اللہ بنگش نے ڈائریکٹر ایجوکیشن کو اساتذہ کی حاضری مانیٹر کرنے اور غیر حاضر اساتذہ کے خلاف سخت کاروائی کی ہدایت کی اورکہاکہعنقریب شمالی وزیرستان کے لوگ تعلیمی شعبے میں بڑی تبدیلی دیکھیں گے، وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر بھرپور توجہ دے رہے ہیں۔ مشیر تعلیم ضیاء اللہ بنگش نے شمالی وزیرستان کے مقامی مشران اور لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شمالی وزیرستان میں تعلیم کی بہتری اور قبائلی اضلاع کی ترقی میں مقامی لوگ صوبائی حکووت کا ساتھ دیں۔ لوکل کمیونٹی بھی بچوں کی تعلیم پر توجہ دیں اور ہر بچے کو سکول میں داخل کروائیں، محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا بہترین تعلیمی سہولیات اور معیاری تعلیم فراہم کر رہی ہے۔ تعلیم کے شعبے میں محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا قبائلی اضلاع میں اصلاحات لا رہی ہے اور بھرپور توجہ دے گی۔ قبائلی اضلاع کی ترقی میں ہم سب نے ملکر کردار ادا کرنا ہے۔واضح رہے کہ مشیرتعلیم نے اس سے پہلے جنوبی وزیرستان کادورہ کیاتھا جبکہ آئندہ دنوں میں دیگر قبائلی اضلاع کادورہ بھی کریں گے۔#

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...