وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی کی پشاو ر پریس کلب کی نومنتخب کابینہ کو مبارکباد
پشاور( سٹا ف رپورٹر)خیبر پختونخوا کے وزیر اطلاعات وتعلقات عامہ شوکت علی یوسفزئی نے سید بخار شاہ کو پشاور پریس کلب کا صدر منتخب ہونے اور پوری کابینہ کو کامیابی پرمبارکباد پیش کی ہے اپنے ایک بیان میں صوبائی وزیر نے کہا کہ صحافی معاشرے کی آنکھ کان اور ناک ہوتے ہیں جو معاشرے کے حقیقی مسائل کو اجاگر کرکے حکومت کی رہنمائی کرتے ہیں صوبائی وزیر نے امید ظاہر کی ہے کہ نو منتخب کابینہ صحافی برادری کے مسائل کے حل کے علاوہ صوبائی حکومت کے ساتھ مل کر صوبے کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں گے۔ دریں اثنا ء سیکرٹری اطلاعات و تعلقات عامہ قیصر عالم نے بھی اپنے بیان میں پشاور پریس کلب کے نومنتخب کابینہ کو مبارکباد دی ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ نئی کابینہ صوبائی حکومت کے ساتھ مل کر صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لیے کام کرے گی۔وزیر اطلاعات نے پرامن انتخابات کے انعقاد پر پشاور پریس کلب کی تعریف کی ہے۔