موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے ایلیٹ فورس کا نوجوان جاں بحق

موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے ایلیٹ فورس کا نوجوان جاں بحق

صوابی( بیوروپورٹ)موضع کالو خان میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے پولیس اسٹیشن یار حسین سے چھٹی پر گھر آنے والے ایلیٹ فورس کا ایک نوجوان فر حان جاں بحق ہو گیا۔ جب کہ فائرنگ سے ایک کانسٹیبل اور ایک راہ گیر زخمی ہو گئے۔ ضلع بھر کی پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لئے سرچ آپریشن شروع کر دی پولیس تھانہ کالو خان کی رپورٹ کے مطابق پولیس اسٹیشن یار حسین میں تعینات دو کانسٹیبلان فر حان اور پرویز اپنے موٹر سائیکل پر اتوار کی سہ پہر شاباسی پر چھٹی کے عرض سے اپنے گھر واقع موضع کالو خان آرہے تھے جب وہ زوار بابا روڈ کالو خان کے مقام پر پہنچے تو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے ان پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں کانسٹیلان فرحان اور پرویز کے علاوہ ایک راہ گیر موضع آیاز بھی شدید زخمی ہو گیا تینوں زخمیوں کو مردان اور بعد ازاں پشاور ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ اس دوران شدید مجروح کانسٹیبل فر حان زخموں کی تاب نہ لا کر راستے میں چل بسا۔ کالو خان پولیس نے نامعلوم ملزما ن کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ زخمیوں کو فوری طور پر مردان اور بعد ازاں پشاور منتقل کر دیا گیا جہاں ایک مجروح کانسٹیبل فرحان کی حالت شدید جب کہ دوسرے اہلکار کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔ ڈی پی او صوابی سید خالد ہمدانی اور دیگر پولیس آفسران جائے وقوعہ پر پہنچے ان کی قیادت میں ضلع بھر کی پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لئے سرچ آپریشن شروع کر دی۔ مقتول کانسٹیبل فرحان کی نماز جنازہ پولیس لائن صوابی میں ادا کی گئی جس میں پولیس آفسران سمیت اہلکاروں اور علاقے کے منتخب نمائندوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور بعد ازاں مقتول کو ان کے آبائی قبر ستان موضع کالو خان ضلع صوابی میں سپرد خاک کر دیا گیا#

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...