ٹانک ،سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن 2 ملزمان گرفتار

ٹانک ،سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن 2 ملزمان گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ٹانک(نمائندہ خصوصی)ضلعی پولیس سربراہ کی ہدایت پر ملازئی پولیس کا سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن اسلحہ اور کارتوس برآمددو ملزمان گرفتار مقدمات درج کر لئے گئے ضلعی پولیس سربراہ عارف خان کی ہدایات پر تھانہ ملازئی پولیس کے ایس ایچ او طارق خان نے پولیس نفری کے ہمراہ کڑی شاہ نور میں سر چ اینڈ سٹرائیک آپریشن کے دوران دو کلوشنکوف،نائن ایم ایم پستول ،رائفل ،بارہ بور بندوق اور 129مختلف بور کے کارتوس بھی برآمد کر لئے جبکہ دوملزمان کو گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمات درج کر لئے ڈسٹرکٹ پولیس آفسیر عارف خان نے پولیس کی چھاپہ مار پارٹی کے لئے نقد انعام اور تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا ۔۔۔۔۔۔۔