افغان فورسز کا آپریشن ،16داعشی دہشتگرد ہلاک ،بارودی سرنگ پھٹنے سے6افراد جاں بحق

افغان فورسز کا آپریشن ،16داعشی دہشتگرد ہلاک ،بارودی سرنگ پھٹنے سے6افراد جاں ...

کابل(آئی این پی)افغانستان کے صوبے ننگر ہار میں افغان فورسزنے ایک آپریشن کے دوران داعش خراسان کے 16دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔اتوار کوافغان میڈیا کے مطابق افغان فورسز نے یہ آپریشن ننگرہار کے ضلع آچن میں کیا، ہلاک دہشت گرد داعش خراسان کے خودکش اسکواڈ کا حصہ تھے۔فغان میڈیا نے یہ بھی بتایا ہے کہ اس آپریشن میں مارے جانے والوں میں داعش کا کمانڈر خطاب بجواری بھی شامل ہے۔ہلاک ہونے والے یہ دہشت گرد افغانستان میں خودکش حملوں کی منصوبہ بندی اور اس حوالے سے رابطہ سازی میں ملوث تھے۔ ہلاک دہشت گرد داعش خراسان کے خودکش سکواڈ کا حصہ تھے۔ افغان میڈیا نے یہ بھی بتایا ہے اس آپریشن میں مارے جانے والوں میں داعش کا کمانڈر خطاب بجواری بھی شامل ہے۔ ہلاک ہونے والے یہ دہشت گرد افغانستان میں خودکش حملوں کی منصوبہ بندی اور اس حوالے سے رابطہ سازی میں ملوث تھے۔ دوسری جانب صوبہ فاریاب میں بارودی سرنگ کے دھماکہ میں دو خواتین اور چار بچے جاں بحق ہو گئے۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق حکام نے بتایا کہ صوبہ فاریاب کے ضلع شیرائن قا گاب میں گرد آلود سڑک کے کنارے نصب دھماکہ خیز مواد پر ایک خاتون کا پاں آنے کے باعث دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں دو خواتین اور چار بچے جاں بحق ہو گئے۔ حکام نے دھماکہ کی ذمہ داری طالبان پر عائد کی ہے۔

افغانستان

Back to Conversion Tool

مزید : علاقائی


loading...