جرمن سفیر سے زلفی بخاری، عثمان ڈار کی ملاقات

جرمن سفیر سے زلفی بخاری، عثمان ڈار کی ملاقات

اسلام آباد ( آن لائن ) جرمنی کے سفیر مارٹن کوبلر نے پاکستان میں نوجوانوں کو فنی تربیت دینا خوش آئند قراردیدیا۔ ٹویٹر پر جاری ایک پیغام میں پاکستان میں تعینات جرمنی کے سفیر مارٹن کوبلر نے گزشتہ روز وزیر اعظم کے مشیر زلفی بخاری اور عثمان ڈار کے ساتھ ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران جرمنی کے سفیر نے پاکستانی نوجوانوں کو دستکاری اور فنی تربیت دینے کے مواقع فراہم کرنے کو خوش آئند قراردیا۔انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو تربیت فراہم کرنے کا جذبہ قابل تعریف ہے۔ تربیت یافتہ نوجوان کے ہاتھ پاکستان کی تقدیر ہے اوریہی کامیاب پاکستان کی کلید ہے۔

جرمن سفیر

مزید : علاقائی


loading...