ڈاکٹر عدنان گل کا پشاور پریس کلب کی نو منتخب کابینہ کو مبارکباد

ڈاکٹر عدنان گل کا پشاور پریس کلب کی نو منتخب کابینہ کو مبارکباد

پشاور( سٹی رپورٹر)گندھارا ہندکو بورڈ پشاور کے سینئر وائس چیئرمین ڈاکٹر عدنان گل ، وائس چیئرمین ڈاکٹر صلاح الدین ، جنرل سیکرٹری محمد ضیا ء الدین اور مجلس عاملہ کے دیگر ارکان نے پشاور پریس کلب کے نو منتخب صدر سید بخار شاہ ، نائب صدر انیلا شاہین ،گورننگ باڈی اراکین ناصر حسین، محمود جان بابر ،آصف نثار غیاثی سمیت دیگر اراکین کوکامیابی پر مبارکباد پیش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کے چوتھے ستون کی حیثیت سے میڈیا اور صحافی برادری کی اہمیت و افادیت سے انکار نہیں کیا جا سکتاانہوں نے اُمید ظاہر کی کہ نو منتخب کابینہ پشاور کے عوام کے جملہ مسائل کو اُجاگر کریگی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...