چور اب بھی نہ پکڑے گئے تو کرپشن کبھی ختم نہیں ہوگی،سیمی ایزدی

چور اب بھی نہ پکڑے گئے تو کرپشن کبھی ختم نہیں ہوگی،سیمی ایزدی

اسلام آباد(آن لائن)سینیٹر سیمی ایزدی نے کہا ہے کہ کرپٹ افراد اگر اب نہ پکڑے گئے تو پھر ملک سے کبھی کرپشن ختم نہیں ہوسکے گی،عمران خان ملک اور قوم کی سمت تبدیل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں،تعلیم کے نصاب میں تبدیلی ناگزیر ہوچکی،صفائی،کرپشن کی روک تھام اور جرائم پیشہ افراد سے متعلق آگاہی وغیرہ نصاب میں شامل کیا جائے توبچہ سن بلوغت جانے سے قبل ہی اپنے مستقبل کا بہتر تعین کرسکتا ہے۔جہانگیر ترین کی بہن ہونے پر فخر ہے،ملک میں غربت کے خاتمہ کیلئے خواتین کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا اور ان کی تعلیم کے ساتھ ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ بنائے جائینگے تاکہ وہ اپنے بہتر مستقبل کیلئے کردار ادا کرسکیں۔ والد ایک پولیس آفیسر تھے،ایوب خان کے زمانے میں ایس پی،ایس ایس پی اور ڈی آئی جی کے عہدوں پر فائز رہے اور ان کے شوہر فارن سروسز سے تعلق رکھتے تھے،جس کے باعث وہ بیرون ملک زیادہ رہی ہیں۔2008ء میں سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی معزولی پر بحالی کیلئے جو تحریک چلائی گئی تھی،اس میں باقاعدہ طور پر شمولیت اختیار کی ،پھر پی ٹی آئی کے ورکرز سے ملاقات ہوئی تو جماعت نے باقاعدہ طور پر حصہ لیا۔2013ء میں آپریشن ضرب عضب کے تحت آئی ڈی پیز کی بحالی کیلئے دن رات کام کیا ۔بعد ازاں 2014ء کے دھرنا میں بھرپور شرکت کی اور وہ ایک دن بھی دھرنا میں شرکت سے غیرحاضر نہ ہوئیں۔2015ء میں لوکل الیکشن باڈیز میں حصہ لیا،تو اس کے نتیجے میں 2016ء میں انہیں پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے وویمن ونگ اسلام آباد کا صدر بنا دیا گیا اور23یونین کونسلز میں انہوں نے نہ صرف گلی کوچوں میں دن رات کام کیا ۔۔ وزیراعظم پاکستان عمران خان کی شکر گزار ہیں کہ ان پر نہ صرف اعتماد کیا ،میری کوشش ہوگی کہ ان کے اعتماد پر پورا اترنے کیلئے مزید محنت اور لگن سے کام کروں۔شہر سے صفائی مہم کو چلانے کیلئے اقدامات کر رہی ہوں ۔

سیمی ایزدی

مزید : علاقائی


loading...