صوابی ،ناحلف بیٹے نے والد کو قتل کرڈالا

صوابی ،ناحلف بیٹے نے والد کو قتل کرڈالا

صوابی( بیورورپورٹ)بیٹے نے باپ کو گھریلو ناچاقی کی بناء پر قتل کر دیا جب کہ ایک بچہ آٹے پیسنے کی چکی کی زد میں آجانے سے جاں بحق ہو گیا۔ پولیس تھانہ آئی ڈی ایس کی رپورٹ کے مطابق موضع گندف میں ایک نوجوان جہانزیب نے اپنے باپ رضا خان پر گھر کے اندر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر جاں بحق ہو گیا۔ رپورٹ میں وجہ قتل گھریلو ناچاقی بیان کی گئی ہے دریں اثناء موضع پابینی میں زیور شاہ آٹا مشین کی چکی کے زد میں آنے سے ان کا پانچ سالہ بیٹا کچل کر جاں بحق ہو گیا ۔#

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...