پشاور، بھتہ دینے سے انکاری تاجر کوڈبہ میں دستی بم بھجوا دیاگیا
پشاور (این این آئی) پشاور میں بھتہ نہ دینے والے تاجر کو دستی بم ڈبہ میں بند کر کے بھیجا گیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق گلبرگ پشاور صدر کے ایک تاجر کو بھتہ کی ادائیگی کیلئے مسلسل دھمکیاں دی جا رہی تھیں۔ تاجر کی طرف سے بھتہ کی ادائیگی نہ کرنے پر بھتہ خوروں کی طرف سے اسے مٹھائی ڈبہ بھیجا گیا جس میں دستی بم رکھا گیا تھا۔