ایبٹ آباد ،فریال کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

ایبٹ آباد ،فریال کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

ایبٹ آباد(نامہ نگار)حویلیاں میں 3سالہ معصوم فریال کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کے خلاف ایبٹ آباد میں سول سوسائٹی کے زیراہتمام احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ریلی کی قیادت تاجررہنماء حاجی ممتاز اعوان اورچائلڈ پروٹیکشن یونٹ کے لیگل ایڈوائزر ادریس اعوان ایڈووکیٹ نے کی۔ہفتہ کے روزمعصوم فریال کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کے خلاف ریلی لیڈی گارڈن ایبٹ آباد سے شروع ہوئی اورکینٹ چوک پر اختتام پذیر ہوئی۔ریلی سے خطاب کرتے ہوئے سول سوسائٹی کے نمائندوں نے کہا کہ تین سالہ فریال کو قتل کرنے والے سفاک ملزمان انسانیت کو بھی شرما کررکھ دیا ہے۔پولیس معصوم بچی کے قاتلوں کو فوری گرفتار کرکے انہیں سرعام پھانسی پرلٹکا کر عبرت کا نشان بنائے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...