ٹانک ،پاک آرمی کے زیر اہتمام فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

ٹانک ،پاک آرمی کے زیر اہتمام فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

ٹانک(نمائندہ خصوصی)پاک آرمی اور محکمہ صحت کے زیر اہتمام دور افتادہ علاقہ وانڈہ زلو میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد مریضوں کامفت طبعی معائینہ سمیت ادویات بھی فراہم کی گئیں پاک آرمی اور محکمہ صحت ٹانک کے زیر اہتمام گزشتہ روز پسماندہ اور دور افتادہ علاقہ وانڈہ زلو میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں ماہر ڈاکٹروں نے شرکت کی کیمپ میں سینکڑوں کی تعداد میں آنے والے مریضوں کا مفت طبعی معائینہ کیا گیا اور انہیں مختلف بیماریوں سے بچاؤ کے لئے مفت ادویات بھی فراہم کی گئیں علاقائی عمائدین کا کہنا تھا کہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد پاک آرمی اور محکمہ صحت کا احسن اقدام ہے جس سے دور افتادہ علاقوں کے شہریوں کو ان کی گھروں کی دہلیز پر صحت کی سہولیات میسر آتی ہیں عوامی حلقوں نے مذکورہ اقدام کو سراہا ہے ۔۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...