کراچی میں 4 ٹریفک حادثات 4 افراد جاں بحق، متعدد زخمی
کراچی(این این آئی) کراچی کے مختلف علاقوں میں ہونے والے 4 علیحدہ ٹریفک حادثات میں 4 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ناظم آباد کے قریب تیز رفتار ٹرالر نے موٹر سائیکل سوار کو کچل دیا۔حادثے میں موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگیا جبکہ پولیس نے ٹرالر کے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا۔ریسکیو حکام کے مطابق کراچی کے علاقے نیو سبزی منڈی پر ہونے والے ٹریفک حادثے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔انہوں نے کہاکہ یہ حادثہ کوچ اور رکشے میں تصادم کے باعث پیش آیا تھا ٗادھر ملیر کالا بورڈ پر تیز رفتار بس کی ٹکر سے ایک خاتون سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے۔کراچی کے علاقے بھینس کالونی میں بھی گاڑی اور موٹرسائیکل میں تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔
کراچی حادثات