فرانس،پیلی جیکٹ مظاہرین مشتعل ، متعددگاڑیاں نذر آتش

فرانس،پیلی جیکٹ مظاہرین مشتعل ، متعددگاڑیاں نذر آتش

پیرس(آئی این پی)پیرس میں حکومت کیخلاف احتجاج کرنیوالے یلیوجیکٹ مظاہرین نے کئی گاڑیوں کوآگ لگادی۔آگ سے اٹھنے والے دھوئیں نے ایفل ٹاورکولپیٹ میں لیلیاہے۔فرانس میں حکومت کیخلاف مسلسل7ویں ہفتے بھی پیلی جیکٹ مظاہرین کا احتجاج جاری ہے، پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں میں متعدد افراد زخمی ہوگئے ۔35افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔پیرس میں سرکاری نیوزچینلز کی عمارتوں کے سامنے جمع ہو کر مظاہرین نے چینلز کے خلاف نعرے بازی کی اور صدر کے استعفٰی کا مطالبہ کیا،مظاہرین نے کئی سڑکیں بلاک کردیں ۔پولیس نے مظاہرین پر آنسو گیس کی شیلنگ اور اسٹن گیس کا استعمال کیا جس میں متعدد افراد زخمی ہو گئے ۔مشتعل افراد نے سڑکوں پر کئی گاڑیاں بھی جلا دیں۔

مزید : علاقائی


loading...