پولیس کا حساس اداروں کے اہلکاروں پر تشدد

پولیس کا حساس اداروں کے اہلکاروں پر تشدد

چارسدہ (بیو رو رپورٹ) بٹگرام پولیس کا حساس اداروں کے اہلکاروں پر تشدد۔شیر دل پولیس نے فوجی اہلکاروں اور اداروں کو ننگی گالیاں دی ۔ حبس بے جا میں رکھا۔ تین ہزار روپے اور سرکاری کارڈ بھی چھین لئے ۔ آئی جی خیبر پختونخوا اور ڈی پی او چارسدہ سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ ۔ تفصیلات کے مطابق بٹگرام سے تعلق رکھنے والے حساس اداروں کے اہلکار حیات خان ، سعید خان ، سلمان اور بخت تاج نے پریس کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز بٹگرام پولیس کے ایس ایچ او ابراہیم خان نے دیگر پولیس اہلکاروں کے ہمراہ کھنڈرو کلے کے قریب روکا اور گالم گلو چ کے بعد سرعام تشدد کا نشانہ بنایا ۔انہوں نے کہا کہ ایس ایچ او ابراہیم خان نے تھانے کے اندر دوبارہ ہم پر تشدد کیا اور اداروں سمیت فوج کو غلیظ گالیاں دی ۔ اس موقع پر ایک متاثرہ اہلکار حیات خان نے کہا کہ پولیس نے ان کو نال بھی لگائے اور سروس کارڈ اور تین ہزار روپے چھین لئے ۔ انہوں نے آئی جی خیبر پختونخوا اور ڈی پی او چارسدہ سے واقعہ کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ۔متاثرہ اہلکاروں نے مزید کہا کہ واقعہ کے حوالے سے وہ اپنے اداروں کے اعلی افسران کو آگاہ کرینگے اور عدالت سے بھی رجوع کرینگے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...