تیمرگرہ،جدید لیپروسکوپی مشین کے ذریعے دس مریضوں کاپہلی مرتبہ کامیاب آپریشن

تیمرگرہ،جدید لیپروسکوپی مشین کے ذریعے دس مریضوں کاپہلی مرتبہ کامیاب آپریشن

تیمرگرہ( بیورورپورٹ ) ڈسٹرکٹ ہیڈ کوار ٹر ہسپتال میں اوپن سرجری کے بجائے جدید لیپروسکوپی مشین کے ذریعے دس مریضوں کاپہلی مرتبہ کامیاب اپریشن کیا گیا، اس حوالے سے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوار ٹر ہسپتال تیمرگرہ میں سامی فارما سیوٹیکل کے تعاون سے دو روزہ فرسٹ ایور اینڈ ایڈوانس لیپروسکوپی ورکشاپ منعقد ہوا جس میں تیمرگرہ ۔ اپر دیر ، چکدرہ ، اور باجوڑ کے لیڈی ڈاکٹروں اور مردڈاکٹروں نے شرکت کی جبکہ کراچی اور لاہور کے ماہر ڈاکٹروں ماسٹر ٹرینر پروفیسرڈا کٹر فیصل مراد، ڈاکٹر کاشف خان ، اور ڈاکٹر سلمان نے ڈا کٹروں کو لیپروسکوپی مشین کے ذ ریعے تربیت دی گئی جبکہ اس موقع پر مذکورہ مشین کے ذریعے لویر دیر کے تاریخ میں پہلے مرتبہ اوپن سر جری کے بجائے لیپروسکوپی کے زریعے بچہ دانی ، بانجھ پن ، ایپنڈکس، ہرنیا، وغیرہ کے مریضوں کی کامیاب اپریشن کی جس کو ملٹی میڈیا کے زریعے ڈاکٹروں کو براہ راست دیکھایاگیا اس موقع پرڈسٹر کٹ ہیڈ کوار ٹر ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر انوار زادہ ، اور سرجن ڈاکٹر بخت سرورنے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تیمرگرہ ہسپتال واحد ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال ہے جس میں ایک کروڑ روپے کی لاگت سے جدید لیپروسکوپی مشین کے زریعے مختلف نوعیت کے گھر کی دہلیز پراپریشن کی جارہی ہے ایک اپریشن پر ایک لاکھ روپے خرچہ آتا تاہم ہسپتال میں اپریشن مفت کی جارہی ہے اس موقع پر ٹرینی ڈاکٹروں اور لیڈی ڈاکٹروں میں سر ٹیفیکیٹ تقسیم کئے گئے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...