چینی صدر کا غربت کے خاتمے کی مہم جاری رکھنے کا اعلان

چینی صدر کا غربت کے خاتمے کی مہم جاری رکھنے کا اعلان

بیجنگ (آئی این پی ) چینی صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ غربت کے خاتمے کی مہم جاری رہے گی، زمینی نظام کی اصلاح دیہی اصلاحات کو فروغ دیا جائے گا اور دیہات کی ترقی کی منصوبہ بندی کو بہتر بنایا جائے گا ، دو ہزار انیس چین کی ترقی کے لئے ایک اہم سال ہے ،زرعی شعبے میں سپلائی سائڈ کی ساختی اصلاحات کو گہرائی تک لے جایا جائے گا۔ چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق چین میں دیہی علاقوں کے کاموں سے متعلق مرکزی ورکنگ اجلاس بیجنگ میں منعقد ہوا ۔ اجلاس میں مختلف دیہی علاقوں میں خوشحالی کی حکمت عملی پر عمل درآمد کا جائزہ لیا گیا اور اس حوالے سیاگلے سال کیاہداف کا تعین کیا گیا ۔چینی مرکزی حکومت نے اس اجلاس کو انتہائی اہمیت دی ۔ چین کے صدر مملکت شی جن پنگ نے اس اجلاس کے انعقاد پر اہم ہدایات جاری کیں ۔ انہوں نے پرزور الفاظ میں کہا کہ رواں سال زراعت اور دیہی علاقوں کی ترقی میں نئی پیش رفت ہوئی ہے ۔ اناج کی اچھی فصلیں حاصل ہوئیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دو ہزار انیس چین کی ترقی کے لئے ایک اہم سال ہے ۔ زراعت اور دیہی علاقوں میں تمام شعبوں کی اچھی کارگردگی چین کو درپیش مختلف چیلنجز سے نمٹنے اور چینی معیشت کی مستحکم ترقی اور سماج کے استحکام کے تحفظ کے لئے بہت زیادہ اہمیت رکھتی ہے ۔جناب شی نے کہا کہ اناج کی پیدار کو اہمیت دی جانی چاہیئے۔ زرعی شعبے میں سپلائی سائڈ کی ساختی اصلاحات کو گہرائی تک لے جایا جائے گا اور غربت کے خاتمے کی مہم جاری رہے گی ۔اجلاس میں زراعت اور دیہات کی ترقی کو ترجیح دینے کی مناسبت سے رپورٹ پر بھی بحث کی گئی۔

اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ دیہات کی موجودہ حقیقی صورتحال کے تناظر میں ٹوائلٹ انقلاب ، گندگی اور آلودہ پانی کے مسئلے سے نمٹنے کے ذریعے دیہات کے ماحول کی بہتری کے لئے کوشش کی جائے گی۔ اجلاس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ دیہات میں صنعتی و کاروباری اداروں کی ترقی پر زور دیا جائے گا تاکہ کسان اپنے آبائی علاقے میں بھی کاروبار کر سکیں ۔ مزید اہم بات یہ ہے کہ بشمول زمینی نظام کی اصلاح دیہی اصلاحات کو فروغ دیا جائے گا اور دیہات کی ترقی کی منصوبہ بندی کو بہتر بنایا جائے گا ۔

مزید : علاقائی


loading...