میمو گیٹ، حسین حقانی واپسی، اصغر خان کیس، ایڈن ہاؤسنگ سکیم سکینڈل سمیت مختلف مقدمات کی سماعت رواں ہفتے ہوگی

میمو گیٹ، حسین حقانی واپسی، اصغر خان کیس، ایڈن ہاؤسنگ سکیم سکینڈل سمیت مختلف ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ آف پاکستان میں (آج)پیر سے شروع ہونے والے ہفتے کے دور ان میمو گیٹ سکینڈل ٗ حسین حقانی کی وطن واپسی ٗ اصغر خان کیس ٗ ایڈن ہاؤسنگ سکیم سکینڈل از خود نوٹس سمیت مختلف مقدمات کی سماعت ہوگی ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پیر سے شروع ہونے والے ہفتے کے دور ان میمو گیٹ سکینڈل اور حسین حقانی کی وطن واپسی کیس ‘ 2005 کے زلزلہ کے متاثرین کی امداد کیس ‘ اصغر خان کیس‘ پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹی ٹیوٹ کیس کی سماعت ہوگی جبکہ جعلی بینک اکاؤنٹس کی تحقیقات سے متعلق از خود نوٹس کیس‘ اقلیتوں کو حقوق کی فراہمی سے متعلق درخواستوں کی سماعت‘ سانحہ کوئٹہ کے متاثرین کو امدادی رقوم سے متعلق کیس‘ ایڈن گارڈن ہاؤسنگ سکیم سکینڈل از خود نوٹس کیس سے متعلق مقدمات کی سماعت (کل) منگل کو ہوگی۔
رواں ہفتے سماعت

مزید :

علاقائی -