ڈاکے چوریاں شہری لاکھوں کی نقدی زیورات اور گاڑیوں سے محروم

ڈاکے چوریاں شہری لاکھوں کی نقدی زیورات اور گاڑیوں سے محروم

لاہور+مانگامنڈی+کاہنہ(کرائم رپورٹر+نمائندہ خصوصی+نامہ نگار) ڈکیتی و چوری کی متعدد وارداتوں کے دوران شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، زیورات، موبائل فون، کاروں و موٹرسائیکلوں سمیت دیگر قیمتی سامان سے محروم کردیاگیا ،مانگا منڈی میں تالا توڑ گروپ متحرک چور سادات کالونی میں گھر کے تالے توڑ کر طلائی زیورات لے کر فرار، کاہنہ کے علاقہ صوا گجومتہ پر چور الیکٹرونکس کی دکان کے تالے توڑ کر سات لاکھ مالیت کا سامان لے اْڑے مقدمہ درج۔ تفصیلات کے مطابق گلبر ک کے علاقہ میں عا مر کے گھر سے رشتے دار چور 6لاکھ مالیت کے طلائی زیورات اور 22ہزار کی نقدی لوٹ کر فرار ہو گیا پو لیس نے مقد مہ درج کر کہ ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے ،سبزہ زار کے علاقہ میں انجم علی اور فیملی سے ڈاکوؤں نے 5لاکھ مالیت کی نقدی وزیورات وموبائل فون، گلشن راوی ڈاکوؤں نے اصغر علی اور فیملی سے 4لاکھ مالیت کی نقدی و زیورات، بادامی باغ ڈاکوؤں نے اشفاق اور فیملی سے 6لاکھ مالیت کی نقدی و زیورات، داتادربار ڈاکوؤں نے تاجر تنویر سے 3لاکھ کی نقدی وموبائل فون، سمن آباد ڈاکوؤں نے شوکت اور فیملی سے 3لاکھ75ہزار کی نقدی وطلائی زیورات، ملت پارک ڈاکوؤں نے راشد اور فیملی سے 2لاکھ کی نقدی وطلائی زیورات، لوہاری گیٹ ڈاکوؤں نے سلیم سے 4لاکھ کی نقدی وموبائل فون، بھاٹی گیٹ ڈاکوؤں نے امجد علی سے4لاکھ50ہزار روپے کی نقدی وموبائل فون، مزنگ ڈاکوؤں نے اسلم اور فیملی سے 5لاکھ کی نقدی ، طلائی زیورات موبائل فون چھین لیاگیا، ساندہ سے ڈاکوؤں نے توقیر اور فیملی سے1لاکھ کی نقدی، شاہدرہ ٹاؤن ، گجر پورہ، لاری اڈہ،گلشن اقبال، شیراکوٹ سے ڈاکوؤں نے ہزاروں روپے کی نقدی و موبائل فون چھین لیاگیا، غالب مارکیٹ، گارڈن ٹاون، سول لائن سے کاریں جبکہ شیراکوٹ، گلشن راوی، نواں کوٹ، اچھرہ، سمن آباد سے موٹرسائیکلیں چوری کرلی گئیں ۔ مانگا منڈی ،سادات کالونی کھوکھر چوک میں محمد ندیم کے گھر چوری کی واردات ہوئی نامعلوم چور گھر کا تالا توڑ کر گھر میں داخل ہوئے اور گھر کی تلاشی کے دوران زیورات جن میں ایک تولہ سونا لوٹ کر فرار ہوگئے گھر والے گزشتہ رات فیصل آباد شادی پر گئے ہوئے تھے جب گھر واپس آئے تو گھر کا سامان بکھرا ہوا تھا اور سونا غائب تھا 15 پر کال کرنے پر ڈولفِن پولیس موقع پر پہنچ گئی، نامعلوم چوروں کے خلاف تھانہ میں تحریری طور پر درخواست دے دی گئی ہے۔تھانہ کاہنہ کے علاقہ صوا گجومتہ مین فروز روڈ پر واقعہ تاج دین مارکیٹ میں المیوات الیکٹرونکس کی دکان پر صبح سویرے چور تالے توڑ کر 15 عدد قیمتی ایل سی ڈی 6عدد گیزر اور دیگر قیمتی سامان لے گئے تھانہ کاہنہ پولیس نے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے چوروں کی تلاش شروع کردی تھانہ کاہنہ پولیس نے کاہنہ کے علاقہ کچوانہ کے رہائشی محمد جاوید میو کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا ۔

مزید : علاقائی


loading...