شہر کے مختلف علاقوں میں ون ویلنگ اور پتنگ بازی ،5ویلرزخمی،10پتنگ بازوں سمیت درجنوں گرفتار

شہر کے مختلف علاقوں میں ون ویلنگ اور پتنگ بازی ،5ویلرزخمی،10پتنگ بازوں سمیت ...

لاہور+کاہنہ(کرائم رپورٹر+نامہ نگار))صوبائی دارلحکومت میں سخت پا بند ی کے باو جود گزشتہ روز مختلف مقامات پر موٹر سائیکل ون ویلنگ ،ریس لگانے کے واقعات میں 5موٹر سائیکل سوار زخمی،ہسپتال منتقل کر دیا گیا پو لیس کی جانب سے مختلف شاہراؤں سے درجنوں منچلوں کو گر فتار کر تے ہوئے مقد مات درج کر لئے گئے، چھٹی والے دن سخت پا بندی کے با وجود پتنگ بازی کا سلسلہ جا ری رہا پو لیس نے کارروائی کر تے ہو ئے 4 افراد کو گر فتار کر کے مقدمہ درج کر لیا،بتایا جاتا ہے کہ پوش علاقوں گلبرگ ،غالب مارکیٹ ،ڈیفنس روڈ ،مال روڈ ،فیروز پور روڈ ،فوٹرس اسٹیڈیم پر منچلے موٹر سائیکلوں پر کرتب دکھاتے رہے ریس لگانے والے نوجوانوں نے سڑکوں پر قبضہ کررکھا تھا مال روڈ ،گلبرگ لبرٹی مارکیٹ میں نوجوان ٹولیوں کی شکل میں موجود تھے، ایم ایم عالم روڈ ،فردوس مارکیٹ مال روڈ پر درجنوں موٹر سائیکلوں کی ریس ہوتی رہی ٹریفک وارڈنز کی موجودگی میں منچلے ہلڑ بازی کرتے ہوئے نظر آتے رہے پویس نے درجنو ں افراد کے خلا ف مقدمہ بھی درج کیا گیا اور 5 موٹر سا یکل سوا روں کو ز خمی حا لت میں ہسپتا ل میں دا خل کر وا دیا ۔چھٹی کے روز شہر میں پتنگ بازی کا کھیل معمول بن چکا ہے ۔نولکھا ہر بنس پورہ ،فتح گڑھ ولی پارک رشید پورہ ،کوٹ لکھپت ،نشتر کا لونی ،فیکٹری ایر یا سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں وقفہ وقفہ سے پتنگ با زی کا سلسلہ جاری رہا پو لیس نے کارروائی کر تے ہوئے چار پتنگ بازوں کو گر فتار کر تے ہو ئے ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔کاہنہ پولیس کی بڑی کارروائی ایس پی ماڈل ٹاؤن علی وسیم کی ہدایت پرڈی ایس پی کاہنہ سرکل سید رضاکار کی سربراہی میں پتنگ بازی کے خلاف کریک ڈاؤن، ایس ایچ او کاہنہ آصف خان نے کاہنہ کے مختلف علاقوں میں پتنگ بازی کے خلاف خصوصی کریک ڈاؤن کرتے ہوئے چھ افراد کو پتنگوں اور ڈور سمیت گرفتار کر لیا۔

مزید : علاقائی


loading...