کندھ کوٹ ،قبائلی تنازعات اور دہشتگردی کیخلاف قومی شاہراہ پر دھرنا

کندھ کوٹ ،قبائلی تنازعات اور دہشتگردی کیخلاف قومی شاہراہ پر دھرنا

کندھ کوٹ(این این آئی)کندھ کوٹ میں قبائلی تنازعات اور دہشتگردی کیخلاف کرمپورشہرسے پانچ کلومیٹرپیدل لانگ مارچ کرمپورموڑقومی شاہراہ پر دھرنادیکر روڈ بلاک کردیا گیا۔ دھرنے میں سول سوسائٹی،ہندوپنچائت،مذہبی وسیاسی جماعتوں نے شرکت کی۔ دھرنے میں جیئے سندھ محاذکے چیئرمین ریاض چانڈیو،جماعت اسلامی سندھ کے رہنما مولانا عبدالحفیظ بجارانی،مولانا رحمت اللہ اوگاہی،ہندوپنچائت کرمپورکے مکھی جیوت لعل،پنچائت کے رہنماسندیپ کمار،پی پی کرمپورکے رہنماؤں شبیرشیخ،رضامحمدشیخ ودیگرنے لانگ مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شکارپوراورکندھ کوٹ اضلاع میں مختلف خونی قبائلی تنازعات نے بیسیوں بیگناہ معصوموں کی جانیں لی ہیں جبکہ کئی اپاہج ہوگئے ہیں قبائلی تنازعات کے باعث علاقے بنجر، درسگاہیں ویران مستقبل کے معماروں کوقلم کے بدلے ہاتھوں میں کلاشنکوف ہے پولیس انتظامیہ ملوث افراد کو گرفتارکرنے کے بجائے ناکے لگاکر سادہ لوح افراد کو لوٹنے میں مصروف ہے ، کچہریوں میں ابھی تک مقدمات چل رہے ہیں ،تین گھنٹے دھرنے سے سینکڑوں میل گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں مظاہرین کا کہناتھاقبائلی تنازعات کو ختم کرانے کیلئے ملک کی اعلیٰ عدلیہ کے چیف جسٹس ،سند ھ حکومت نوٹس لے مظاہرین فلک بوس نعرے بازی کررہے تھے پولیس نے تین گھنٹوں بعدمذکرات کر کے روڈ کھلوادیا۔

مزید : علاقائی


loading...