دوہری شہریت کے حامل بعض سرکاری افسران کا ملازمت چھوڑنے کا فیصلہ

دوہری شہریت کے حامل بعض سرکاری افسران کا ملازمت چھوڑنے کا فیصلہ

پشاور(آن لائن )دوہری شہریت کے حامل خیبر پختونخوا کے بعض سرکاری افسران نے ملازمت چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے دوہری شہریت کے حامل ایک آفیسر نے گزشتہ ہفتے اپنے عہدے سے استعفیٰ بھی دیاہے اور اپنے استعفے میں موقف اختیار کیا ہے کہ اندرونی اختلافات کے باعث وہ مزیدکام نہیں کر سکتے ہیں اور ان کے استعفے کی منظوری صوبائی حکومت کی جانب سے دی جانی ہے خیبرپختونخوا میں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے ذرائع کے مطابق محکمہ صحت ، تعلیم سمیت مختلف صوبائی محکموں کے گریڈ 17سے گریڈ 19تک کے 65سے زائد افسران دوہری شہریت کے حامل ہیں ان میں سے بعض افسران کی بیویاں غیر ملکی ہیں جبکہ بعض افسران کے پاس خود دوہری شہریت موجود ہیں ۔ سپریم کورٹ کے دوہری شہریت رکھنے والے سرکاری افسران اور ملازمین کے حوالے سے فیصلہ آنے کے بعد ان کی ملازمت خطرے میں پڑ چکی ہیں ۔ سپریم کورٹ نے فیصلہ کیا ہے کہ دوہری شہریت کے حامل سرکاری افسران یا ملازمین یا اپنی دوہری شہریت ختم کرے یا نوکری چھوڑ ے ذرائع نے بتایا ہے کہ خیبرپختونخوا کے بعض افسران نے دوہری شہریت نہ چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے اور سرکاری ملازمت چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اور آئندہ چند روز میں بعض مزید سرکاری افسران اپنی دوہری شہریت کے حوالے سے استعفے صوبائی حکومت کو ارسال کردینگے ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...