ایران، موجودہ چلن، ایرانی رجیم کی بقا کا ضامن نہیں، حسن خمینی

ایران، موجودہ چلن، ایرانی رجیم کی بقا کا ضامن نہیں، حسن خمینی

تہران(آئی این پی)ایرانی ولایت فقیہ کے بانی آیت اللہ خمینی کے پوتے حسن خمینی نے خبردار کیا ہے کہ موجودہ حکومت جس ڈگر پرچل رہی ہے اس کے تسلسل میں ایرانی نظام کے بقا کی ضمانت نہیں دی جا سکتی۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی نظام کی بقا اس کے عوام کی منشا اور مرضی سے مضبوط ہوتی ہے۔ ایرانی عہدیداروں کو انسانی رویئے کے اصولوں کا خاص طورپر خیال رکھنا ہوگا۔ عوام ہی نظام کی بقا اور سقوط میں کلیدی اہمیت رکھتے۔ اتوار کو بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت جس ڈگرپرچل رہی ہے اس کے جاری رہتے ہوئے ایرانی رجیم کی بقا کی توقع نہیں کی جا سکتی۔حسن خمینی کا کہنا تھا کہ ایرانی نظام کے بنیادی اصولوں کی پاسداری نہ کی گئی تو نظام کا دھڑن تختہ ہوسکتا ہے۔ایرانی خبر رساں ایجنسی'ایسنا' کے مطابق حسن خمینی نے ان خیالات کا اظہار دارالحکومت تہران میں منعقدہ ایک مذہبی تقریب سے خطاب میں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ لوگوں کا طرز عمل نظام کی بقا اور سقوط کے اسباب میں شامل ہے۔ حکومت کو عوام کے حقوق کا خاص خیال رکھنا ہوتا ہیبہ صورت دیگر نظام کے بقا کی ضمانت نہیں دی جا سکتی۔گذشتہ بدھ کو ایرانی خاتون اصلاح پسند رہ نما فائزہ ہاشمی رفسنجانی نے بھی خبردار کیا تھا کہ ایرانی نظام اندر سے کھوکھلا ہوچکا ہے۔

مزید : علاقائی


loading...