شاہراہوں پروارداتیں کنٹرول کرنے کیلئے موثر حکمت عملی اپنائی جائے، احمد اسحاق

شاہراہوں پروارداتیں کنٹرول کرنے کیلئے موثر حکمت عملی اپنائی جائے، احمد ...

لاہور(کرائم رپورٹر)ایڈ یشنل آئی جی پنجاب ہائی وے پٹرول احمد اسحاق جہانگیر نے ہدایات جاری کی ہیں کہ تمام فیلڈ ملازمین شاہرات پرواردات کنٹرول کرنے کیلئے موثر حکمت عملی اپنائیں، کسی بھی قسم کے وقوعہ پر فوری رسپانس کریں اور رسپانس ٹائم کو مزید بہتر کیا جائے اور دوران سفر مسافروں کے مسائل میں ہر ممکن مدد کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرینس کی پالیسی ہوگی اور ملازمین کے خلاف کرپشن کی شکایت پر سخت ایکشن لیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ دھند کے موسم میں حادثات سے بچنے کے لیئے آگاہی مہم مزید تیز کی جائے اور لوگوں کو احتیاطی تدابیر سے آگاہ کیا جائے تاکہ حادثات سے بچا جا سکے ۔ انہوں نے تمام سپر وائزری آفیسرز کو ہدایت کی کہ پٹرولنگ پوسٹوں پر تعینات ملازمین کی ویلفیئر کا خاص خیال رکھا جائے اور انہیں بہترین ماحول فراہم کیا جائے تاکہ انکی استعداد کار میں اضافہ ہو سکے۔

اور وہ ذہنی یکسوئی سے کام کریں انکے مسائل بھی بروقت حل کیے جا ئیں۔ ایڈ یشنل آئی جی پنجاب ہائی وے پٹرول احمد اسحاق جہانگیر نے ڈی آئی جی پٹرولنگ مقصود الحسن کو ہدایت کی کہ ملازمین کی ٹریننگ کے لیئے ریفریشر کورسز کا انعقاد کیا جا ئے ، پٹرولنگ پوسٹوں کی موثرانسپکشن عمل میں لائی جائے اور ملازمین کی ویلفئیر کے لئے بھی موثر اقدامات کئے جائیں۔

مزید : علاقائی


loading...