مرید کے ،گیس لیک ہونے کے باعث مزدور جاں بحق ،دو ساتھی بے حوش

مرید کے ،گیس لیک ہونے کے باعث مزدور جاں بحق ،دو ساتھی بے حوش

مریدکے(نامہ نگار)تھانہ صدر کے نواحی علاقہ میں سردی سے بچنے کے لیے گیس ہیٹر جلا کر سونے والا ایک مزدور جاں بحق جبکہ اس کے دو ساتھی بے ہو ش ہو گئے جنہیں تشویشناک حالت میں لاہور منتقل کر دیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ تین مزدور مریدکے شیخوپورہ روڈ پر زیر تعمیر امام بارگاہ میں کام کے دوران گیس ہیٹر جلا کر کمرے میں سو گئے، اچانک گیس لیک ہونے کے باعث تینوں محنت کش بے ہو ش ہو گئے جن میں سے نوید ولد نذیر نامی شخص جاں بحق ہو گیا۔ مقامی افرادکی اطلاع پرریسکیو1122کی ٹیم نے بے ہوش افراد یاسین اور شہباز کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرکے تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال مریدکے پہنچایا جہاں سے تشویشناک حالت کے باعث انہیں میو ہسپتال لاہور منتقل کر دیا گیا ۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق ایک محنت کش کی حالت زیادہ تشویشناک تھی۔

مزید : علاقائی


loading...