ایران بس حادثے میں10طلبہ کی ہلاکت پر حالات کشیدہ

ایران بس حادثے میں10طلبہ کی ہلاکت پر حالات کشیدہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


تہران(مانیٹرنگ ڈیسک) ایران میں بس حادثے میں 10 طلبہ کی ہلاکت کے بعد ملک گیر حکومت مخالف احتجاجی مظاہرے جاری ہیں ۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران میں ایک بار پھر عوامی احتجاج کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے، بس حادثے میں تہران کی آزاد اسلامی یونیورسٹی کے 10 طلبہ کی ہلاکت پر صورت حال کشیدہ ہوگئی ہے۔احتجاج اور مظاہروں پر قابو پانے کیلئے سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے۔ مظاہرین اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپوں میں 10 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔مظاہرین نے احتجاج کے دوران ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کیخلاف نعرے بازی کی اور یونیورسٹی انتظامیہ پر مقدمہ چلانے کا مطالبہ کیا۔ طلباء نے یونیورسٹی کی بسوں کی بدحالی کا شکوہ کرتے ہوئے نئی بسوں کی فراہمی کا مطالبہ کیا۔26 دسمبر کو یونیورسٹی بس حادثے میں 10 طلبہ جان کی بازی ہار گئے تھے۔واضح رہے چند روز قبل تہران اسلامی یونیورسٹی کی بس حادثے کا شکار ہوگئی تھی جس کے نتیجے میں دس طلبہ ہلاک ہوگئے تھے جب کہ 27 زخمی ہوئے تھے۔
ہنگامے

مزید :

علاقائی -