ایل اے19پونچھ سدوھنوتی 3ضمنی الیکشن ،جمو ں و کشمیر پیپلز پارٹی کیسردار حسن ابراہیم کامیاب

ایل اے19پونچھ سدوھنوتی 3ضمنی الیکشن ،جمو ں و کشمیر پیپلز پارٹی کیسردار حسن ...

راولاکوٹ(صباح نیوز) جموں وکشمیر پیپلز پارٹی کے سابق صدر مرحوم سردار خالد ابراہیم خان کے بیٹے سردار حسن ابراہیم خان آزاد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کے رکن منتخب ہو گئے ہیں۔ اتوار کوحلقہ ایل اے19-،پونچھ وسدھنوتی3کے ضمنی انتخاب کے سلسلے میں ووٹ ڈالے گئے۔حلقہ ایل اے19-،پونچھ وسدھنوتی3 کی نشست سردار خالد ابرہیم کی وفات کے نتیجے میں خالی ہوئی تھی ۔ غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق سردار حسن ابراہیم جموں کشمیر پیپلز پارٹی نے 17590 سردار یعقوب پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیرنے 16776 سردار طاہر انور مسلم لیگ ن آزاد کشمیرنے 10255 لیاقت حیات نے 2083 ووٹ لیے۔ پولنگ کا عمل صبح آٹھ بجے سے پانچ بجے تک بغیر کسی وقفہ کے جاری رہا پولنگ کے عمل کی نگرانی کیلئے چھبیس ڈیوٹی مجسٹریٹ مقرر کئے گئے تھے جبکہ کنٹرول روم بھی قائم کیا گیا تھا . سکیورٹی کیلئے چھ سو رینجرز اہلکار اور دو ہزار سے زائد پولیس اہلکاران و افسران پولنگ اسٹیشنز پر موجود رہے ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے پولیس کی ریزرو فورس کو بھی الرٹ رکھا گیا . اس ضمنی انتخاب میں کل چھ امیدواران مد مقابل تھے جن میں سردار یعقوب پیپلز پارٹی، سردار حسن ابراہیم جموں کشمیر پیپلز پارٹی، سردار طاہر انور مسلم لیگ ن، لیاقت حیات نیشنل عوامی پارٹی اور مفتی نوید اصغر راہ حق پارٹی کے امیدوار تھے جبکہ اجمل افسر آزاد امیدوار ہیں. ک اس حلقے میں ل92427رائے دہندگان ہیں۔ جن میں 49455مرد رائے دہندگان جبکہ 42972 خواتین رائے دہندگان شامل ہیں ان کے لیے . 169پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے تھے. 53 پولنگ اسٹیشن حساس ترین قرار دیئے گئے ہیں جن پر دس رینجرز اور سات پولیس اہلکار تعینات تھے ، 58حساس قرار دئیے گئے جن پر آٹھ رینجرز اور سات پولیس اہلکار تعینات تھے جبکہ 58 پولنگ اسٹیشن نارمل قرار دئیے گئے تھے جن پر پانچ رینجرز جبکہ پانچ ہی پولیس اہلکار تعینات ر ہے حلقہ میونسپل کارپوریشن راولاکوٹ کی حدود اور چھ یونین کونسلز جن میں حسین کوٹ، بنجونسہ، دوتھان، علی سوجل، پکھر اور سنگولہ شامل ہیں پر مشتمل ہے. گزشتہ عام انتخابات میں جموں کشمیر پیپلز پارٹی کے نامزد امیدوار سردار خالد ابراہیم 25299ووٹ لیکر کامیاب ہوئے تھے جبکہ پیپلزپارٹی کی فرزانہ یعقوب 16116 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہی تھیں. واضح رہے کہ یہ حلقہ سردار خالد ابراہیم خان کی وفات کے باعث خالی ہوا تھا.ترجمان آزادجموں وکشمیر الیکشن کمیشن کی طر ف سے جاری ہونے والی پریس ریلیز کے مطابق چیف الیکشن کمشنرآزاد

جموں و کشمیر جسٹس غلام مصطفٰے مغل نے حلقہ ایل اے19-،پونچھ وسدھنوتی3کے ضمنی انتخاب کے مختلف پولنگ ا سٹیشنوں کا معائنہ کیا ۔ اس موقع پر امیر اللہ خان مغل ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر پونچھ ، کمشنر پونچھ ڈویژن ، ڈپٹی کمشنر پونچھ( راولاکوٹ)ایس ایس پی راولاکوٹ کے علاوہ ریٹرننگ آفیسر بھی ان کے ہمراہ تھے۔ معائینہ کے دوران پولنگ اسٹیشنوں پر موجود ووٹرز اور سیاسی جماعتوں کے نمائندگان کے علاوہ امیدواران کے پولنگ ایجنٹس سے بھی بات چیت کی جس پروہاں موجود ووٹرز ،سیاسی جماعتوں کے نمائندگان اور پولنگ ایجنٹس نے چیف الیکشن کمشنر آزاد جموں وکشمیر کی جانب سے متذکرہ حلقہ میں پُر امن ماحول میں حق رائے دہی کے استعمال کے سلسلہ میں کیئے گئے فول پروف سکیورٹی انتظامات کو سراہا اور کیئے گئے اقدامات کو تسلی بخش قرار دیا اور حلقہ میں کسی بھی قسم کی بدنظمی کی کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی۔ پولنگ کے دوران الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا مکمل کوریج کر تارہا ۔ چیف الیکشن کمشنر آزاد جموں وکشمیر جسٹس غلام مصطفٰے مغل نے پُر امن ماحول میں انتخاب کے انعقاد کے سلسلہ میں مکمل تعاون فراہم کرنے پر پاکستان رینجرز اور مقامی انتظامیہ کے علاوہ الیکٹرانک و پرنٹ میڈیا کاشکریہ بھی ادا کیا۔

ضمنی الیکشن

مزید : علاقائی


loading...