امریکہ،متعدد ریاستوں میں برفانی طوفان ،مزید 7افراد ہلاک

امریکہ،متعدد ریاستوں میں برفانی طوفان ،مزید 7افراد ہلاک

واشنگٹن (آئی این پی)امریکا کی کئی ریاستیں برفانی طوفان کی لپیٹ میں ہیں ، خراب موسم کے باعث ہونے والے حادثات میں ہلاک افراد کی تعداد 7ہوگئی۔امریکا کی ریاستوں کنساس، نبراسکا ، نارتھ ڈکوٹا ، ساوتھ ڈکوٹا اور منی سوٹا میں 2روز سے جاری شدید برف باری سے نظامِ زندگی بری طرح متاثر ہوا ہے۔متاثرہ علاقوں میں سیکڑوں پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں اور ہزاروں پروازیں تاخیر کا شکار ہیں۔برف باری اور تیز ہواوں کی وجہ سے بجلی اور مواصلات کا نظام بری طرح متاثر ہوا ہے۔ادھر مسی سپی ، لوزیانا ، پینسلوینیا میں بارشوں اور سیلاب سے ہزاروں افراد متاثر ہوئے ہیں۔

مزید : علاقائی


loading...