پشاور پریس کلب الیکشن، جیتنے والوں کو اسفند یار ولی خان کی مبارکباد

پشاور پریس کلب الیکشن، جیتنے والوں کو اسفند یار ولی خان کی مبارکباد

پشاور(این این آئی)عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفندیار ولی خان نے پشاور پریس کلب کے انتخابات میں صدر سید بخار شاہ اورجنرل سیکرٹری ظفر اقبال سمیت دیگر تمام نو منتخب عہدیداروں کو کامیابی پر مبارکباد پیش کی ہے ، اپنے تہنیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ نو منتخب عہدیداروں کا انتخاب غیر جانبدارانہ صحافت کے تسلسل کیلئے نیک شگون ہے، انہوں نے کہا کہ پشاور پریس کلب کے انتخابات سے ماضی کی طرح مستقبل میں بھی صاف شفاف صحافت کو استحکام ملے گا اور منتخب صدر اور ان کی کابینہ اپنے فرائض پہلے سے بہتر انداز میں بحسن و خوبی انجام دیتے رہیں گے۔ اسفندیار ولی خان نے کہا کہ صحافت ایک مقدس پیشہ ہے اور توقع ہے کہ نومنتخب ارکان آزادی صحافت اور صحافیوں کی فلاح وبہبود کے لئے اقدامات کو مزید آگے بڑھائیں گے، انہوں نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی نے ہر فورم پر صحافی برادری کے جائز حقوق دلانے میں اہم کردار ادا کیا ہے اور مستقبل میں بھی پارٹی اس مشن پر کاربند رہے گی ، انہوں نے کہا کہ موجودہ سیاسی صورت حال میں صحافی برادری پر بہت بھاری ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں، اور امید ہے کہ وہ ان ذمہ داریوں سے عہدہ برآ ہونے کیلئے اپنی بھرپور توانائیاں صرف کریں گے اور صحافی برادری کے حقوق و جمہوریت کی مضبوطی کیلئے ہر ممکن کوششیں جا ری رکھیں گے ۔

اسفندیار

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...