درندہ صفت نے7سالہ بچی کو بداخلاقی کا نشانہ بنا ڈالا ،ملزم گرفتار

درندہ صفت نے7سالہ بچی کو بداخلاقی کا نشانہ بنا ڈالا ،ملزم گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)ہر بنس پورہ کے علاقہ میں 35سالہ شادی شدہ شخص نے 7سالہ بچی کوبداخلاقی کا نشا نہ بنا ڈالا اطلاع ملنے پر پو لیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ،ملزم کو گر فتار کر کے تفتیش شروع کر دی۔ بتا یا گیا ہے کہ ہر بنس پورہ کے علاقہ کوٹلی گھا ٹی کے رہائشی اعجاز احمد کی ساتھ سا لہ بیٹی (الف) گھر کے باہر کھیل رہی تھی کہ اسے غفور نے زبر دستی کمر ے میں لے جا نے کے بعدبد اخلاقی کا نشا نہ بنا ڈالاشور پر ملزم فرار ہو نے میں کامیاب ہو گیا ۔انچارج انویسٹی گیشن اصغر بھٹی نے بتا یا ملزم کو گر فتار کر لیا ہے جس سے تفتیش جاری ہے ملزم کا کہنا ہے کہ زمین کے تنا زعہ پر مقد مہ درج کروایا گیا ہے ،ہم تفتیش کر رہے ہیں ۔

مزید : علاقائی


loading...