کوٹ لکھپت پولیس کی کارروائی ، گمشدہ بچی والدین سے ملوادی

کوٹ لکھپت پولیس کی کارروائی ، گمشدہ بچی والدین سے ملوادی

کاہنہ (نامہ نگار)ڈی ایس پی کاہنہ کی خصوصی ہدایت پر کوٹ لکھپت پولیس کی کارروائی کے دوران پولیس نے گمشدہ بچی والدین سے ملوادی کوٹ لکھپت کے علاقہ چندرائے روڈ سے پولیس کو 6 سالہ بچی عرفہ روتی ہوئی ملی پولیس اہلکار بچی کو تھانہ کوٹ لکھپت لے آئے پولیس اہلکاروں نے بچی کے متعلق اعلی افسران کو آگاہ کیا۔جس پر ایس پی ماڈل ٹاون علی وسیم نے بچی کے والدین کو تلاش کرنے اور بچی ان کے حوالے کرنے کے احکامات جاری کیے۔جس پر ڈی ایس پی کاہنہ سید رضاکاروں کی سربراہی میں کوٹ لکھپت پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے بچی کے والدین کو تلاش کرکے بچی ان کے حوالے کردی بچی اور والدین پتوکی کے علاقہ سے چندرائے روڈ کوٹ لکھپت رشتہ داروں کے ہاں آئے ہوئے تھے بچی ملنے پر والدین نے تھانہ کوٹ لکھپت پولیس اور ڈی ایس پی کاہنہ کا شکریہ ادا کیا۔

مزید : علاقائی


loading...