2018ء بیرون ملک سے 17411پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کیا گیا، رپورٹ

2018ء بیرون ملک سے 17411پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کیا گیا، رپورٹ

لاہور( این این آئی )ایک سال میں بیرون ملک سے 17ہزار411پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کیا گیا، ایک سال دوران 505 انسانی اسمگلر ز کو بھی گرفتار کیا گیا۔ایف آئی اے امیگریشن ونگ کی سال 2018ء کی رپورٹ کے مطابق ملک میں انسانی اسمگلنگ کے 1612نئے کیسز کا اندراج ہواجن میں سے 1294کا چالان عدالتوں میں پیش کیا گیا۔ایف آئی اے امیگریشن ونگ کے کیسز میں 941کیسز میں مجرموں کو سزائیں سنائی گئیں جبکہ ملزمان پر 10کروڑ روپے کے جرمانے کیے گئے۔رپورٹ کے مطابق 4ہزار913پاکستانیوں کو ایران، 876کو ترکی، 241کو یونان اور 476کو اومان سے ڈی پورٹ کیا گیا۔ اس سال 505انسانی اسمگلرز کو گرفتار کیا گیا جن میں دو انتہائی مطلوب افراد بھی شامل ہیں۔

ڈی پورٹ

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...