لوٹے ہوئے 375ارب آلر واپس آجائے تو خیرات مانگنے کی ضرورت نہ رہے ،سراج الحق

لوٹے ہوئے 375ارب آلر واپس آجائے تو خیرات مانگنے کی ضرورت نہ رہے ،سراج الحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


(نمائندہ خصوصی)امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہاہے گیس کا بحران شدت اختیار کر گیا ہے ۔ آج کل ہوا سرد اور چولہے ٹھنڈے ہیں ۔ ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ اور گیس کی عدم فراہمی کی وجہ سے ہر گھر میں پریشانی ہے ۔ ایل پی جی سرکاری ریٹ پر دستیاب نہیں اور بلیک میں مہنگی بک رہی ہے۔ای سی ایل میں نام ڈالنے ہیں تو سب کے ڈالیے، ملک سے لوٹے ہوئے 375 ارب ڈالر واپس آ جائیں تو کسی سے خیرات لینے کی ضرورت نہ رہے ، ہم کسی ایک فرد یا جماعت کا نہیں سب کا احتساب چاہتے ہیں ، موجودہ حکومت میں بھی مسلم لیگ اور پی پی کے لوگ شامل ہیں جو لوٹ مار کے نظام کا حصہ رہے ہیں، ابھی تک تبدیلی کا کوئی نام و نشان نہیں ، تبدیلی صرف ٹیکسوں اور مہنگائی میں اضافہ سے آئی ہے ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے سیالکوٹ میں نیشنل ایسوسی ایشن فار ایجوکیشن (نافع) کے زیر اہتمام جینئس آف سیالکوٹ ٹیلنٹ ایوارڈ شو کے شرکاء سے خطاب اور میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ سراج الحق نے مختلف شعبوں میں اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبہ اوراساتذہ میں انعامات و شیلڈز بھی تقسیم کیں ۔ موجودہ حکومت مدینے کی ریاست کا نام لیتی ہے مگر اس کو اختیار کرنے کو تیار نہیں ،جب تک نظریہ پاکستان پر ایمان رکھنے والی قیادت ملک کی باگ ڈور نہیں سنبھالتی ، پاکستان اسلامی اور فلاحی ملک نہیں بن سکتا ،حکمران قوم سے کیے گئے وعدوں پر عمل کرنے میں ناکام ہوچکے ہیں، الیکشن 2018 ء کے بعد اقتدار میں آنے والوں نے عوام کو کوئی ریلیف نہیں دیا ، مہنگائی اور بے روزگاری میں مسلسل اضافہ ہورہاہے ۔ عوام کو تعلیم اور صحت کی سہولتیں میسر نہیں ،نیب کے پاس 150 میگا کرپشن کے اسکینڈلز ہیں ان کو کھولا جائے ۔ بنکوں سے اربوں روپے کے قرضے لے کر معاف کرانے والوں اور دولت بیرون ملک منتقل کرنے والوں کو پکڑا جائے ۔ جب سب کا احتساب ہو گا تو اس پر کوئی اعتراض نہیں کرسکے گا ۔
سراج الحق

مزید :

صفحہ آخر -