ملک کسی غیر یقینی صورتحال کا متحمل نہیں ہوسکتا، ثمرہارون بلور

ملک کسی غیر یقینی صورتحال کا متحمل نہیں ہوسکتا، ثمرہارون بلور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(این این آئی)عوامی نیشنل پارٹی کی رکن صوبائی اسمبلی ثمر ہارون بلور نے کہا ہے کہ کہ ملک کسی غیر یقینی صورتحال کا متحمل نہیں ہو سکتا اور جمہوریت کی بقاء کیلئے سب کو مدبرانہ سوچ اپنانا ہو گی ،اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اے این پی نے ہمیشہ جمہوریت کی بقا کیلئے قربانی دی ہے اور کبھی کسی غیر آئینی قوت کے سامنے سر نہیں جھکایا، دہشت گردی کے خلاف جو قربانی اے این پی نے دی پوری دنیا اس کی معترف ہے ، اور اب بھی ہم جمہوریت کے ساتھ ہیں جمہوریت ڈی ریل ہوئی تو ملک و قوم دونوں کو نقصان ہوگا، انہوں نے کہا کہ ملک کو غیر یقینی صورتحال کا سامنا ہے ،ایسے میں تدبر اور حوصلے سے کام نہ لیا گیا تو ذرا سی ؂ غلطی کسی بھی بڑے سانحہ کا سبب بن سکتی ہے،انہوں نے کہا کہ حکمران کسی غلط فہمی میں نہ رہیں ملک میں جاری متعصبانہ احتساب سے اپوزیشن کو کمزور نہیں کیا جا سکتا ،انہوں نے ایک بار پھر بلا امتیاز ،شفاف اور غیر جانبدارانہ احتساب پر زور دیتے ہوئے کہا کہ احتسابی ادارے مسند اقتدار پر بیٹھے لوگوں پر بھی ہاتھ ڈالیں۔
ثمر بلور