عثمان بزدارکی بہاولپور کے علاقے ہیڈ راجکا ں میں ڈاکٹر محمدافضل کی رہائشگاہ آمد، والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت

عثمان بزدارکی بہاولپور کے علاقے ہیڈ راجکا ں میں ڈاکٹر محمدافضل کی رہائشگاہ ...

لاہور(جنرل رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار بہاولپور کے علاقے ہیڈ راجکا ں میں رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر محمدافضل کی رہائشگاہ گئے اوران کی والدہ کے انتقال پر ان سے او رسوگوار خاندان سے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ وزیراعلی نے غمزدہ خاندان سے دلی ہمدردی اورتعزیت کا اظہارکیااور مرحومہ کی روح کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالی آپ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ ، طاہر بشیر چیمہ ،صوبائی وزراء ہاشم جواں بخت، سمیع اللہ چودھری اور دیگر رہنما بھی اس موقع پر موجود تھے۔

اظہار تعزیت

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...