صوابی،موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ ، پولیس اہلکارجاں بحق ،2افراد زخمی

صوابی،موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ ، پولیس اہلکارجاں بحق ،2افراد زخمی

صوابی( این این آئی)موضع کالو خان میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے ایلیٹ فورس کا اہلکار جاں بحق جبکہ ایک کانسٹیبل اور ایک راہ گیر زخمی ہو گئے۔ پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن شروع کر دیا۔ پولیس تھانہ کالو خان کی رپورٹ کے مطابق پولیس اسٹیشن یار حسین میں تعینات2کانسٹیبل فر حان اور پرویز اپنے موٹر سائیکل پر اتوار کی سہ پہر اپنے گھر واقع موضع کالو خان آرہے تھے ، زوار بابا روڈ کالو خان کے مقام پر پہنچے تو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے ان پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی ، تینوں زخمیوں کو مردان اور بعد ازاں پشاور ہسپتال منتقل کر دیا گیا ،کانسٹیبل فر حان زخموں کی تاب نہ لا تے ہوئے چل بسا، کالو خان پولیس نے نامعلوم ملزما ن کیخلاف ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ ڈی پی او صوابی سید خالد ہمدانی اور دیگر پولیس افسر جائے وقوعہ پر پہنچے ۔ مقتول فرحان کی نماز جنازہ پولیس لائن صوابی میں ادا کی گئی ، پولیس افسران سمیت اہلکاروں اور علاقے کے منتخب نمائندوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

صوابی فائرنگ

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...