ملتان، مسافربس شدیددھند کے باعث موٹروے پٹرولنگ آفیسر پرچڑھ گئی،آفیسر جاں بحق

ملتان، مسافربس شدیددھند کے باعث موٹروے پٹرولنگ آفیسر پرچڑھ گئی،آفیسر جاں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (این این آئی) ملتان میں بستی ملوک کے قریب مسافربس شدیددھند کے باعث موٹروے پٹرولنگ آفیسر پرچڑھ گئی جس کے نتیجے میں پٹرولنگ آفیسر جاں بحق ہوگیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق موٹروے پٹرولنگ آفیسر سعیدخاں ملتان لودھراں ہائی وے پرایک ایکسیڈنٹ کی جگہ کو چمکیلی پٹی لگاکرنشاندہی کررہے تھے چونکہ شدیددھند تھی اورخطرہ تھاکہ اورکوئی گاڑی جائے حادثہ سے نہ ٹکراجائے ۔اسی اثناء میں ہی ایک بس ڈیوٹی پرموجود موٹروے پٹرولنگ آفیسرسعید خاں پرچڑھ گئی جس سے وہ شدید خمی ہوگئے ۔ان کوفوری طورپرہسپتال منتقل کیاگیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے ۔مرحوم کاتعلق بستی چھینہ ضلع بھکرسے تھا۔
آفیسرجاں بحق