سندھ کا تمام بجٹ اومنی گروپ پر خرچ کیا گیا ،خرم شیر زمان

سندھ کا تمام بجٹ اومنی گروپ پر خرچ کیا گیا ،خرم شیر زمان

کراچی(آن لائن) صدر پی ٹی آئی کراچی، خرم شیر زمان نے پیپلزپارٹی کے رہنماؤں کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ کا تمام بجٹ اومنی گروپ پر خرچ کیا گیا ہے، وزیراعلی بننے کی خواہش میں پی پی کی آپس میں لڑائیاں شروع ہوگئی ہیں،مراد علی شاہ عوام کا اعتماد کھوچکے اور صادق و امین بھی نہیں رہے، گینگ وار کا تحفہ دینے پر لیاری کی عوام نے بلاول کو مسترد کیا، خرم شیرزمان نے میڈیا کو جاری بیان میں کہا کہ پیپلزپارٹی تمام بلاول ہاؤسز کے اخراجات پبلک کرے، پی پی پی قیادت کے جے آئی ٹی میں نام آزاد اداروں کی چھان بین کے بعد آئے۔ ماضی میں مک مکا کی سیاست زندہ تھی، اب احتساب کا وقت ہے ذاتیات پر اتر کر حملے کرنے سے پی پی قیادت کی بوکھلاہٹ واضح ہوچکی ہے۔

مزید : صفحہ آخر


loading...