مری، کمروں کی بکنگ سے انکارپرفائرنگ سے ہوٹل منیجر شدید زخمی

مری، کمروں کی بکنگ سے انکارپرفائرنگ سے ہوٹل منیجر شدید زخمی

مری(مانیٹرنگ ڈیسک) مری میں ہوٹل کے کمروں کی بکنگ سے انکار پر ملزم نے اندھا دھند فائرنگ کر دی، ہوٹل کا منیجر شدید زخمی ہوگیا،ایک نجی ٹی وی چینل نے واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کر لی۔ملکہ کوہسارمری میں فائرنگ کی گونج، ہوٹل کے کمروں کی بکنگ سے انکار پر مقامی شہری مصحب خلیل مشتعل ہو گیا اور اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں استقبالیہ پر موجود آصف نامی منیجر شدید زخمی ہوگیا۔نجی ٹی وی چینل نے واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کر لی جس میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ ملزم نے معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ کی، منیجر آصف کو پانچ گولیاں لگیں جسے راولپنڈی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔حملہ آور فائرنگ کے بعد فرار ہو گیا، سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا، ملزم کے خلاف مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔

مری ہوٹل

مزید : صفحہ آخر


loading...