یورپی یونین کے سفیر جین فرانسکوئس کوٹین کادورہ ، چولستان کو دلکش قرار دیدیا

یورپی یونین کے سفیر جین فرانسکوئس کوٹین کادورہ ، چولستان کو دلکش قرار دیدیا

اسلام آباد ( آن لائن ) یورپی یونین کے سفیر جین فرانسکوئس کوٹین چولستان پہنچ گئے۔ ٹویٹر پر جاری پیغا م میں پاکستان کے صحرائی علاقوں کو دلکش قراردیدیا۔ پاکستان میں تعینات یورپی یونین کے سفیر جین فرانسکوئس کوٹین علاقائی دورے کرتے ہوئے بہاول پور کے نزدیک چولستان پہنچ گئے ۔ یورپی یونین کے سفیر سوشل میڈیا پر جاری کرنے والی تصاویر میں نہایت پر مسرت دکھائی دے رہے ہیں،۔انہوں نے لکھا ہے کہ صحرائی علاقوں کا یہ انکا پہلا دورہ ہے ، صوبہ پنجاب کی آخری سرحد اور سندھ کے شروعات میں چولستان کا صحرا ہے ، ڈیراور قلعہ کی سیر اور اونٹ کی سواری کرتے ہوئے یورپی یونین کے سفیرنے نہایت دلکش قراردیا ہے۔

یورپی یونین سفیر

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...