صوبوں نے پولیس آرڈر کی وفاقی حیثیت میں بحالی کی مخالفت کردی

صوبوں نے پولیس آرڈر کی وفاقی حیثیت میں بحالی کی مخالفت کردی

پشاور(آن لائن )پولیس آرڈرکے وفاقی حیثیت میں بحال کرنے کی مخالفت صوبوں نے کردی ہیں اور چاروں صوبے پولیس آرڈر کے حوالے سے اپنی اپنی رپورٹس آج سپریم کورٹ آف پاکستان میں جمع کر دینگے ،خیبر پختونخوا پولیس کے ایکٹ میں ترامیم کے بعد ڈی آئی جی کی سطح تک تبادلوں کا اختیار صوبائی حکومت نے آئی جی خیبر پختونخوا پولیس کودید یا ہے اور دیگر اہم اختیارات بھی آئی جی خیبر پختونخوا کو مل چکے ہیں اور موقف اختیار کرلیا ہے کہ یہ اختیار اٹھارویں ترمیم کے بعد صوبوں کو مل گیا ہے جس کے بعد پولیس آرڈر کی جگہ تین صوبے اپنے اپنے پولیس ایکٹ لا چکے ہیں جبکہ پنجاب پولیس آرڈر میں ترامیم کی جا رہی ہیں خیبر پختونخوا ، پنجاب ، سندھ ، بلوچستان نے پولیس آرڈر میں ترامیم کردی ہیں اور اب اس کی حیثیت کو ختم نہ کیا جائے ذرائع نے بتایا ہے یہ موقف چاروں صوبوں نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل آف پاکستان کے جواب کے خط میں موقف اختیار کیا ہے اٹارنی جنرل آ ف پاکستان نے اس ضمن میں صوبوں کو مراسلہ ارسال کیا تھا۔

مزید : صفحہ آخر


loading...