پی بی26کوئٹہ تھری میں انتخابی مہم ختم ، پولنگ آج ہو گی
کوئٹہ(این این آئی)بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی26کوئٹہ تھری میں انتخابی مہم اختتام پذیر ہو گئی آج پولنگ ہو گی پولنگ کا عمل صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہے گاالیکشن کمیشن کی جانب سے حلقے میں 49پولنگ اسٹیشنز اور172بوتھ قائم کیے گئے ہیں اس حوالے سے 49 پولنگ اسٹیشنز کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے حلقہ میں ووٹرزکی تعداد 57 ہزار 6 سو 75 ہے اور ضمنی انتخاب میں 18امیدوار حصہ لے رہے ہیں حکومت اور انتظامیہ کی جانب سے پولنگ کے موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں ۔