بی آئی ایس پی میں 6ماہ تک رقم نہ نکالنے پر مستحقین کا اکاونٹ بلاک کردیا جائیگا، ذرائع

بی آئی ایس پی میں 6ماہ تک رقم نہ نکالنے پر مستحقین کا اکاونٹ بلاک کردیا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(آن لائن )بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں 6ماہ تک رقم نہ نکالنے پر مستحقین کا اکاونٹ بلاک کردیا جائے گا ۔ انتقال کرنیوالے مستحقین اور مشکوک شناختی کارڈکے حامل خوا تین کے اکاونٹس کو بھی جلد ڈیی کریڈٹ کیا جائے گا ۔ غیر مشروط اور مشروط مالی معاونت کیلئے پیمنٹ ریگولیشن ، بی آئی ایس پی 2018کے مسودے کی منظوری اور پیمنٹ ریگولیشنز کو تصیح اور اعلامیہ جاری کرنے کے حوالے سے فنانس ڈویژن بھیجنے کی ہدایات کی گئی ۔ بی آئی ایس پی بجٹ 2017-18کی منظوری اور ملازمین کے سروس ریگولیشنز پر بحث کے بعد نظر ثانی کیلئے فنانس ڈویژن کو بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ۔ چیئر پرسن آئی ایس بی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے بورڈ کے 30ویں اجلاس کی صدارت کرتے ہو ئے کام کرنے کے طریقہ کار میں اصلا حا ت کے لئے پرعز م ہے
اکاؤنٹ بند

مزید :

صفحہ آخر -