ہم سے الزامات پراستعفیٰ مانگا جارہاہے،نفیسہ شاہ

ہم سے الزامات پراستعفیٰ مانگا جارہاہے،نفیسہ شاہ

کرچی(آن لائن)پیپلز پارٹی کی رہنمانفیسہ شاہ نے کہا ہے جے آئی ٹی نے850 افرادکو بلایا اور750 افراد کے انٹرویوزلیے ،سیاسی استحکا م کی ذمے داری وفاقی حکومت پر آتی ہے ہم نے ہر بار سیاسی استحکام کو ووٹ دیاہم نے نوازشریف کو موقع دیا کہ وہ پارلیمنٹ میں آکر اپنا موقف دیں ہم سے الزامات کی بنیاد پراستعفا مانگا جارہاہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے نفیسہ شاہ نے کہا الزامات عمران خان ، پرویزخٹک اور علیم خان کیخلاف بھی ہیں،سندھ حکومت مستحکم اور بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں متحد ہے، یہ اسلئے خواب دیکھ رہے ہیں کیونکہ کے ان کے پاس کہنے کوکچھ نہیں ہے،لوگ وفاقی حکومت پر غصہ ہیں سندھ میں پی ٹی آئی کی وجہ سے پانی اوربجلی غائب ہوگئی۔

مزید : صفحہ آخر


loading...