روجھان کا ر اور ٹرک میں تصادم ،ایک ہی خاندان کے8افراد جاں بحق
کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک) روجھان انڈس ہائی وے پر کار اور ٹرک کے تصادم میں 8 افراد جاں بحق ہوگئے، مرنے والوں میں 4 خواتین، 3 بچے اور ایک مرد شامل ہے۔ روجھان انڈس ہائی وئے پر شاہ والی کے قریب ٹرک اور کار کے خوفناک تصادم میں کار سوار ایک ہی خاندان کے 8 افراد جاں بحق ہو گئے، حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا،ریسکیو ٹیمیں اور پولیس جائے حادثہ پر پہنچیں تاہم ہسپتال منتقل کرنے کی کوشش سے قبل تمام زخمی خالق حقیقی سے جا ملے۔ پولیس نے افسوسناک واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔